مقتول سینیٹری ورکرز کے ورثاء میں امدادی چیکوں کی تقسیم

منگل 20 فروری 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان نے کہا ہے کہ صفائی ورکرز کو درپیش تمام مسائل حل کیئے جائینگے،مالی امداد قتل ہونیوالے ورکرز کی قیمتی جانوں کا متبادل نہیں ہو سکتی لیکن اس سے کسی حد تک ان کے اہل خانہ کی مشکلات کم ہونگی،ہم انکے اہل خانہ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے،وہ گزشتہ روز یہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس میںٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونیوالے صفائی ورکرز عاشر آصف،کرامت مسیح ،محمد ارشاد،آصف مسیح ، محمد ثاقب کے اہل خانہ میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب میں ڈپٹی میئر راولپنڈی ،چوہدری طارق،ایم ڈی رولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل ،صدر میونسپل ورکرز لیگ حاجی محمد فاروق،چنگیز بھٹی،خالد نعیم و دیگر نے بھی شرکت کی،میئر راولپنڈی نے گزشتہ دنوں قتل اور زخمی ہونیوالے صفائی ورکرز کے ورثاء کوالبائراک کی پانچ اور چھ لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک دیئے،اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار محمد نسیم نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں صفائی ورکرز انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں،ہم انکو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

tca