مہوش حیات کا پاکستان کی باہمت خواتین کو خراج عقیدت ،ْلیکچر بھی دیا

عاصمہ جہانگیر، مادر ملت فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ملالہ یوسف زئی کو پاکستان کی خاتون آئیکون قرار دیا

منگل 20 فروری 2018 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کی باہمت خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں پاکستان کی با ہمت خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق لیکچر بھی دیا۔اس دوران اداکارہ نے بے زبانوں کی زبان معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر، مادر ملت فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ملالہ یوسف زئی کو پاکستان کی خاتون آئیکون قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ ایسی خواتین ہیں جو کبھی بھی دھمکیوں اور ظلم وجبر سے نہیں گھبرائیں اور ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میں اس سرزمین سے ہوں جہاں عاصمہ جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود بھی خواتین نے ان کے کام کو سراہا ہے ۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر سے قبل باہمت خواتین کی فہرست میں فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کا نام بھی آتا ہے جنہوں نے آمریت کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا۔