مینگورہ میں سوات یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کیا جائے گا، رقم فراہم کی جائے گی،وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان

منگل 20 فروری 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مینگورہ میں سوات یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کیا جائے گا، اس سلسلے میں رقم فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ مینگورہ میں سوات یونیورسٹی برائے خواتین کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے کام جاری ہے۔

اگست 2017ء میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس کیمپس کے لئے پوری زمین نہیں دی۔ 2017-18ء کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے پچاس ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ ابھی تک یہ رقم جاری نہیں کی گئی تاہم مالی سال 2017-18ء کی تیسری اور چوتھی سہ ماہیوں میں رقم جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :