حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے کی لمبائی 40 کلو میٹر ہے، رواں سال مکمل کرلیا جائے گا،شیخ آفتاب احمد

منگل 20 فروری 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے کی لمبائی 40 کلو میٹر ہے۔ اسے رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ عابد کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ حویلیاں ۔ مانسہرہ ایکسپریس وے سیکشن کی لمبائی 39.511 کلو میٹر ہے۔ ہر ایک سمت میں دو لینز ہیں۔ یہ پہاڑی راستہ ہے اس لئے سپیڈ لمٹ کم رکھی گئی ہے۔ 2018ء میں اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ لینز کی تعداد کم کی گئی ہیں لیکن مزید لین بنانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس پر انٹر چینجز کی تعداد تین ہے۔