کراچی ،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 18 میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا نوٹس

منگل 20 فروری 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، علاقائی بالخصوص بلدیاتی مسائل کے حوالے سے جہاں شکایات موصول ہوتی ہیں بروقت اس کے ازالے کیلئے اقدامات کرتے ہیں، سیوریج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے مگر یہ کام بھی بلدیہ شرقی اپنی مدد آپ کے تحت اور کہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اشتراک سے اقدامات کرتا نظر آتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی18 کے چیئرمین فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ نیو ٹاؤن تھانے کے عقب میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق یوسی 18 بالخصوص نیو ٹاؤن تھانے سے متصل علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے کافی شکایات سامنے آرہی تھیں جس کی وجہ سے نہ صرف علاقے میں گندا پانی کھڑا ہوجاتا ہیبلکہ علاقہ مکینوں کیلئے آمدورفت.میں دشواری کا باعث بن رہا ہے سیوریج مسائل کی موجودگی کیوجہ سے ترقیاتی کام بھی تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں جب تک سیوریج مسائل حل نہیں ہو جاتے ترقیاتی کام کرنا مشکل ہو رہا ہے لیکن عوامی مسائل کو مدنطر رکھتے ہوئے بلدیہ شرقی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ ملکر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ یوسی 18 نیوٹاؤن وعقب میں سیوریج مسائل کا معائنہ کرنے کے بعد فوری نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ فوری نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کرکے سڑک کی درستگی کی طرف بھی توجہ دی جائے ، عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس ، اسسٹنٹ ایگزیٹو انجینئر راشد فیاض اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے علاوہ علاقہ مکین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :