توہین رسالتﷺ پر مسیحی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے رہائشی ایک مسیحی نوجوان کے خلاف توہین رسالتﷺ کے مرتکب ہونے پر ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ نوجوان لاہور کے علاقہ شاہدرہ کا رہائشی ہے۔ مذکورہ نوجوان کے خلاف مقدمہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ پر مبنی مواد پوسٹ کرنے پر درج کروایا گیا۔

مقامی افراد نے مذکورہ نوجوان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد 18 سالہ نوجوان کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد کے ہجوم نے 18 سالہ مسیحی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ مشتعل ہجوم نے علاقہ میں موجود مسیحی برادری کے گھر نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی مسیحی افراد نے علاقہ چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :