جدید دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ریڈیو سنا جاتا ہے ،خواتین کے حقوق کے لیے ریڈیو بہتر طور پر کردار ادا کررہا ہے،ڈائریکٹر سہل خٹک

منگل 20 فروری 2018 16:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) اس جدید دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ریڈیو سنا جاتا ہے اس کی واضح مثال ریڈیو میں آنے والے ٹیلی فون کالز خطوط اور موبائل پیغامات کے ذریعے کیاجاسکتا ہے ۔خواتین کے حقوق کے لیے ریڈیو بہتر طور پر کردار ادا کررہا ہے معذور افراد کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریڈیو آجائے انہیں ضروری موقع دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اسٹیشن ڈائریکٹر سہل خٹک منگل نے منگل کو کمیونٹی فوکس ریڈیو کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ورکشاپ کا اہتمام یو این ولنٹیرین اور یو این ویمن نے کیا تھا ۔تقریب میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر امبرین۔

(جاری ہے)

ریحانہ خلجی ،طلعت جہاں ،توصیف احمد سمیت میڈیا اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی،سہل خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں الیکٹرونک میڈیا کی آمد کے بعد ریڈیو کے سننے والوں میں کمی ہوئی ہے لیکن صوبے کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کو آج بھی بڑی تعداد میں سنا جاتا ہے ،مقررین نے کہا کہ اس پروگرام کو شہروں سے صوبے کے دیہی علاقوں تک توسیع دی جائے تاکہ خواتین ،بچوں اور افراد کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کی نشاندہی ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو کے ذریعے بہتر طور پر مسائل کی نشاندہی ممکن ہے ،مقررین نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک ایسا ریڈیو ہے جو کسی علاقے برادری کے مخصوص گروپ اپنی مدد آپ کے تحت قائم کرتے ہیں ،کمیونٹی ریڈیو کا تمام عملہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیتا ہے جن میں کمپیئر ،انائونسز ،نیوز ایڈیٹر،ڈرامہ رائٹر ،ڈرامہ آرٹسٹ اور دوسرا عملہ شامل ہوتا ہے ،کمیونٹی ریڈیو کے لیے کوئی بڑی جگہ کی ضرورت نہیں بلکہ دو یاتین کمروں پر یہ ریڈیو اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے ۔

اس طرح نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ وہ خواتین جو معذور ہیں انہیں ریڈیو پر کام کرنے کے کے مواقع دئیے جائیں تاکہ وہ باعزت شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں ۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں آج بھی زندگی کے بنیادی مسائل درپیش ہیں ہماری کوششوں سے بہت سے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے جن میں خیزئی چوک کی ایک آبادی ہے جو اس جدید دور میں بجلی ،گیس اور پینے کی صاف پانی سے محروم ہے ریڈیو پر نشاندہی کے بعد حکومت نے اب وہاں سروے شروع کردیا ہے مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بہت سے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :