قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن تھا۔ اجلاس کا آغاز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اجلاس کی صدارت پینل آف پریذائیڈنگ کے رکن سید نوید قمر نے کی اور پھر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے صدارت سنبھالی اور اجلاس کی کارروائی چلائی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے صدارتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ عنوان :