قانون کا صحیح معنوں میں نفاذ ضروری ہے، ایس اے اقبال قادری

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن ایس اے اقبال قادری نے کہا ہے کہ قانون کا صحیح معنوں میں نفاذ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہسپتالوں، امن و امان اور پانی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، ہم اس بات سے متفق ہیں کہ پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن 10 سال سے صرف یہاں پوائنٹ سکورنگ ہی دیکھ رہا ہوں، ایک قتل یا دھرنے پر سارے کھڑے ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔