وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف الاٹمنٹ کے حوالے سے خبر کی تصدیق کی جانی ضروری تھی، نعیمہ کشور خان

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف الاٹمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبر کی پہلے تصدیق کی جانی ضروری تھی، پہلی مرتبہ مساجد کی تعمیر وزارت ہائوسنگ خود کر رہی ہے، اس کو سراہا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی حکومت کے خاتمہ کے بعد پورا زور لگایا گیا کہ اس پر کرپشن ثابت ہو جائے تاہم ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :