جمہوری ادوار میں جمہوریت کا نام ضرور لیا گیا لیکن ہمارے رویئے جمہوری نہ ہو سکے، غلام سرور خان

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رکن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ منتخب لوگوں کو جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا وقت ملا، اس کے باوجود ہمارے رویے جمہوری نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا بلاشبہ ایک تقدس ہے، جمہوریت میں انتخابات کے ذریعے ہی عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں، آئین میں پاکستان میں نظام حکومت پارلیمانی طرز ہے، جمہوری ادوار میں جمہوریت کا نام ضرور لیا گیا لیکن رویئے جمہوری نہ ہو سکے۔