بدین میں پانی کی عدم دستیابی سے ایگرو انڈسٹری بند ہو چکی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی قیمت نہیں مل رہی، فہمیدہ مرزا کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین میں پانی کی عدم دستیابی سے ایگرو انڈسٹری بند ہو چکی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی قیمت نہیں مل رہی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے ایک سابق سپیکر ہونے کے ناطے مجھے فلور مانگنے پر فلور دینا چاہیے، قائد ایوان کی طرح اس ایوان میں سپیکر کو بھی 342 ارکان منتخب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے نکتہ اعتراض پر جس طرح کراچی میں ماورائے عدالت قتل پر اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو طلب کر کے ان سے کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوالے سے پوچھا جانا چاہیے، شیخ صلاح الدین کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بدین میں پانی کی عدم دستیابی سے ایگرو انڈسٹری بند ہو چکی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی قیمت نہیں مل رہی۔