خیبرپختونخوا اور فاٹا میں چیک پوسٹوں پر خواتین کی تذلیل ، کراچی میں نقیب اللہ کے بعد ایک اور طالب علم کے قتل کا نوٹس لیا جائے، شہاب الدین

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے رکن شہاب الدین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں چیک پوسٹوں پر ہماری خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے، کراچی میں نقیب اللہ کے بعد ہمارے ایک طالب علم کو قتل کیا گیا ہے اس سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شہاب الدین نے کہا کہ کراچی میں نقیب اللہ کو قتل کیا گیا اور اس میںملوث رائو انوار کی گرفتاری کی یقین دہانی دھرنے میں کرا دی گئی تاہم ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، باجوڑ کے ایک اور بچے کو کراچی میں اٹھایا گیا اور اب اس کی سہراب گوٹھ سے لاش ملی ہے، چیک پوسٹس پر ہماری خواتین کی توہین کی جاتی ہے، اس کا نوٹس لیا جائے اور رائو انوار کو گرفتار کیا جائے۔