قومی اسمبلی نے حکومت زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظوری دیدی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے حکومت زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں طاہرہ اورنگزیب نے قرارداد پیش کی کہ حکومت زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس قرارداد کے حق میں بات کرتے ہوئے تمام ادویات مقامی سطح پر تیار کی جانی چاہئیں۔

وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات جو پاکستان میں بن رہی ہیں ان کی قیمت دنیا کے مقابلہ میں کم تر ہیں، میڈیکل سٹور پر کوئی دوائی بغیر قیمت کے نہیں دستیاب ہو گی، پانچ سالوں میں اس شعبہ پر بہت کام ہوا ہے۔ قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جس کی منظوری دیدی گئی۔