قومی اسمبلی نے ملک میں ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظوری دیدی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے ملک میں ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نعیمہ کشور خان نے ملک میں ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبوں کی مشاورت سے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے، مفت ادویات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی سپیکر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی منظوری دیدی گئی۔