قومی اسمبلی نے لاجسٹک ریگولیٹری اتھارٹی بل 2017ء کی منظوری دیدی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے لاجسٹک ریگولیٹری اتھارٹی بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بیلم حسنین نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کو ایئر اینڈ لاجسٹک ریگولیٹری اتھارٹی بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے کہا کہ متعلقہ وزارت کی طرف سے کوئی بھی موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رانا افضل نے کہا کہ اس کو کچھ دیر کے لئے موخر کر دیا جائے۔ نوید قمر نے کہا کہ اگر وزیر کی جانب سے مخالفت کی جاتی تو وہ یہاںموجود ہوتے۔ اس کے بعد بل کی ایوان میں شق وار منظوری لی گئی۔ بیلم حسنین نے بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کی جس کی منظوری دیدی گئی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایک ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے اور حکومت کی اس میں دلچسپی نہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں جب یہ زیر بحث آیا تو حکومت کی رضا مندی سے وہاں سے منظوری ہوا۔

متعلقہ عنوان :