قومی اسمبلی نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دیدی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی) بل 2016ء زیر غور لایا جائے۔ وزیر مملکت رانا افضل خان نے بل کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ قائمہ کمٹی کی اکثریت نے بل کی حمایت کی ہے۔ بل کی منظوری سے سرکاری ملازمین کو کسی شکایت کے لئے 90 دن کی بجائے 45 دن کا وقت مل سکے گا۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔ ڈپٹی سپیکر نے بل کی شقوں کی منظوری حاصل کی۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دیدی۔