قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے فوجداری (ترمیمی) بل 2017ء کی دفعہ 489 و، قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے اس کی مخالفت نہ کرنے پر تحریک منظور ہونے پر ایوان سے اس کی شق وار منظوری لی گئی۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :