پانی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں، میر منور تالپور

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے کہا ہے کہ آبی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا ہے، اس حوالے سے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر میر منور تالپور نے کہا کہ آبی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا ہے، اس کے بعد صرف پینے کے لئے پانی جاری ہو سکے گا اس سے بہت بڑا بحران آنے والا ہے اس حوالے سے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :