ہر ادارہ قابل احترام ہے، ارکان کو مساوی فنڈز نہ ملنے پر رولنگ دی جائے، ہمیں امریکا کے فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر اپنا کردار ختم کرنا چاہیے، جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 20 فروری 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ ہر ادارہ قابل احترام ہے، ارکان کو مساوی فنڈز نہ ملنے پر چیئر رولنگ دے، ہمیں امریکا کے فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر اپنا کردار ختم کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیر اکبر خان نے کہا کہ ہم میں قومی سوچ نہیں، خوف خدا نہیں ہے، اسی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ قابل احترام ہے، ارکان کو مساوی فنڈز نہ ملنے پر رولنگ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کے فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر اپنا کردار ختم کرنا چاہیے۔