Live Updates

عمران خان کوابھی شادی کی باضابطہ مبارک نہیں دی، شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 فروری 2018 16:17

عمران خان کوابھی شادی کی باضابطہ مبارک نہیں دی، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کوابھی شادی کی باضابطہ مبارکباد پیش نہیں کی، کسی چینل نے سوال پوچھا تومبارکباد دی تھی، آج عدالت میں ایک کالج اور ہسپتال کاکام رکاہواہے اس کی درخواست کرنے آیا ہوں۔ وہ آج یہاں سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے صحافی کے ایک سوال ” عمران خان نے شادی کرلی ہے آپ نے مبارکباد دی ہے؟“ پر کہا کہ عمران خان کوابھی شادی کی باضابطہ مبارکباد نہیں دی ہے۔

تاہم کسی چینل کے ذریعے ان کو مبارکباد دی تھی۔انہوں نے ایک اور سوال ’ خان صاحب نے تین شادیاں کرلیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟‘ کے جواب میں کہاکہ میرا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شیخ رشید سے ایک مزید سوال ’خان صاحب نے شادی کرلی آپ کوبتایا نہیں؟ “ پر کہاکہ ذاتی معاملات پربات نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج عدالت میں ایک ہسپتال اور کالج کا کام رکا ہواہے ۔اس کی درخواست کرنے آیاہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :