شیخ رشید نے شادی کے سوال پرصحافی کودوٹوک جواب دے دیا

خان صاحب نے3 شادیاں کرلیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟میراابھی ایساکوئی ارادہ نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاصحافی کوجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 فروری 2018 16:15

شیخ رشید نے شادی کے سوال پرصحافی کودوٹوک جواب دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شادی کے سوال پرصحافی کودوٹوک جواب دے دیا، خان صاحب نے3 شادیاں کرلیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟ میراابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ آج یہاں سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے صحافی کے ایک سوال ” عمران خان نے شادی کرلی ہے آپ نے مبارکباد دی ہے؟“ پر کہا کہ عمران خان کوابھی شادی کی باضابطہ مبارکباد نہیں دی ہے۔

تاہم کسی چینل کے ذریعے ان کو مبارکباد دی تھی۔انہوں نے ایک اور سوال ’ خان صاحب نے تین شادیاں کرلیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟‘ کے جواب میں کہاکہ میرا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔شیخ رشید سے ایک مزید سوال ’خان صاحب نے شادی کرلی آپ کوبتایا نہیں؟ “ پر کہاکہ ذاتی معاملات پربات نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج عدالت میں ایک ہسپتال اور کالج کا کام رکا ہواہے ۔اس کی درخواست کرنے آیاہوں۔

متعلقہ عنوان :