احسن خان ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئے

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) معروف اداکار احسن خان ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ احسن خان چار روز تک لاہور میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے جس کے بعد دوبارہ کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بھی انکی دو ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہیں اور وہ انکی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیں گے ۔یاد رہے کہ احسن خان کو حال ہی میں امریکہ کی ریاست لا س اینجلس کے میئر نے فلاحی کاموں کے اعتراف میں اعلی ایوارڈ دیا تھا ۔۔

متعلقہ عنوان :