فلم گولڈ اور مانی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی کا یوم آزادی کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلمگولڈ اور کنگنا رناوت کی فلم مانی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی کا یوم آزادی کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فلم گولڈ یوم آزا دی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اور امید ہے کہ کنگنا رناوت کی فلم مانی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی بھی اسی دن نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم گولڈ کی کہانی 1948 میں ہونے والے اولمپک گیمز کے دوران ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے۔ فلم کی ہدایتکارہ ریما کاگتی جبکہ پروڈیوسر ریتش سدھوانی ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کے ہمراہ ٹی وی ادکار مونی رائے جلوہ گر ہوں گی۔۔

متعلقہ عنوان :