علی عباس ظفر نے فلم بھارت پر لندن میں کام شروع کر دیا

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم بھارت پر لندن میں کام شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علی عباس ظفر فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شاندار کامیابی کے بعد اب سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم بھارت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم پر کام شروع کر دیا ہے ،فلم کی عکسبندی بھارت کے علاوہ یورپین ممالک میں بھی کی جائے گی جن میں لندن اور انگلینڈ شامل ہیں۔ سلمان خان ان دنوں ریمو ڈی سوزا کی فلم ریس3 پر کام کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ ٹی وی شودس کا دم3 کریں گے اور اس کے بعد فلم بھارت پر کام شروع کریں گے۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :