ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کی وجہ سے فلموں کیلئے وقت نہیں نکال پارہا وسیم عباس

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ باوجود خواہش کے فلموں کیلئے وقت نہیں نکال پارہا اور ویسے بھی میرے ہاتھ میں فلم سے زیادہ ٹی وی پر کامیابی کی لکیریں زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں میرے والد اور چچا نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی مگر مجھے ٹی وی ڈرامہ کے ذریعے پہچان ملی اور اب ہمارے خاندان کی تیسری نسل بھی شوبز میں وارد ہوچکی ہے اور علی ٹی وی پر بڑا اچھا کام کررہا ہے ۔۔