اداکارہ ریشم کا اپنی شاعری پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی شاعری پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فلمسٹار ریشم کو اداکاری کے ساتھ شعر و شاعری کا بھی شوق ہے اور اب تک اپنے سینکڑوں شعر لکھ چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعوی ہے کہ ریشم آج کل اپنے کہے بہترین شعروں کو حتمی شکل دے رہی ہیں جس کے بعد وہ اس کا مسودہ ملک کے نامور شاعروں کو بھیج کا اصلاح کروائیں گی۔ ریشم کی شائع ہونے والی کتاب کا نام بھی ریشم کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔۔