معاشرتی پیغامات کو پھیلانے کے لئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک اہم ذریعہ ہے، اکشے کمار

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ معاشرتی پیغامات کو پھیلانے کے لئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے فلم پیڈمین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرتی پیغامات کو پھیلانے کے لئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک اہم ذریعہ ہے، کوئی بھی تقریروں یا دستاویزی فلموں میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ لوگ فلم کے ذریعے موضوع سے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لوگوں نے سماجی موضوع پر بننے والی فلم ٹائلٹ ایک پریم کتھا دیکھی اور ٹائلٹس کی اہمیت کو سمجھے اور اب وہ پرامید ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی فلم پیڈمین دیکھیں اور اس کے ذریعے لوگوں تک معاشرتی پیغام پہنچے۔

۔