یش راج فلمز کے ساتھ منسلک ہونا میرے لئے باعث فخر ہے، پرینیتی چوپڑا

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ یش راج فلمز کے ساتھ منسلک ہونا میرے لئے باعث فخرہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز کے ساتھ اپنے فلمی سفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یش راج فلمز گرل ہونا میرے لئے باعث فخر ہے، مجھے 2011 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم لیڈیز ورسز رکی بھل سے فلمی کیریئر کے آغاز کا موقع ملا، اگرچہ یش راج فلمز کی فلم کا حصہ ہونے کے باوجود یش چوپڑا کی ہدایت کردہ فلموں کا کبھی حصہ نہیں بن سکی لیکن وہ بہت اچھے دوست، استاد اور بہت اچھے انسان تھے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہدایتکار دیباکر بنرجی کی فلم سندیپ اور پنکی فرار، نمستے انگلینڈ اور کیسری میں دکھائی دیں گی۔۔