تروتازہ چہرے کے لیے پانی کا استعمال اور مناسب نیند ضروری ہے، سدھارتھ ملہوترا

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ تروتازہ چہرے کے لیے پانی کا استعمال اور مناسب نیند بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا سے ان کے چہرے کی تروتازگی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹا تھا تو میری والدہ مجھے بتاتی تھیں کہ چہرے کی تروتازگی کے لیے پانی کا استعمال اور مناسب نیند بہت ضروری ہے لیکن مصروف شیڈول کے باعث یہ آسان نہیں ہے۔۔

متعلقہ عنوان :