اداروں کے درمیان نورا کشتی چل رہی ہے،صاحبزادہ طارق اللہ

وزیراعظم نے اداروں کو اپنی حد میں رہنے کے حوالے سے قانون سازی کی بات کی ہے،نقطہ اعتراض پر گفتگو

منگل 20 فروری 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ملک میں اداروں کے درمیان نورا کشتی چل رہی ہے ، وزیراعظم نے اداروں کو اپنی حد میں رہنے کے حوالے سے قانون سازی کی بات کی ہے وہ قانون سازی ضرور کریں اس وقت کریں جب آپ طاقت میں آئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم نے ایوان میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ سڑکوں چوراہوں کی بات ایوان میں آچکی ہے جن حالات میں جارہے ہیں ایک نورا کشتی چل رہی ہے یہ ملک پنجابی کی جانب جارہا ہے عدلیہ اور پارلیمنٹ دونوں اس ملک کیلئے ضروری ہیں جمہوریت او عوام کی حکمرانی کیلئے یہ باتیں اچھی ہیں ملک میں مہنگائی اور معاشرے کیلئے جو سخت مسائل ہیں اس کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے ہیں اگر آپ طاقت میں آتے ہیں تو عدلیہ ضرور قانون سازی کرے ایوان کی اہمیت موجودہ حکومت نے ہی کی ہے کیونکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء ایوان میں تشریف لاتے ہیں یہ قوانین ججز کے ہیں بلکہ پارلیمنٹ نے بھی بنائے ہیں اور اس میں ترمیم بھی ایوان کریگا ۔

متعلقہ عنوان :