Live Updates

تحریک انصاف کا پاکستانی افواج سعودی عرب بھیجنے پر شدید تحفظات کا اظہار

وزارت دفاع فوج کی موجودگی اور ان کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیں،شیری مزاری کا نقطہ اعتراض پر تبادلہ خیال

منگل 20 فروری 2018 16:00

تحریک انصاف کا پاکستانی افواج سعودی عرب بھیجنے پر شدید تحفظات کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے پاکستانی افواج سعودی عرب بھجوانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزارت دفاع سے فوج کی موجودگی اور ان کے کاموں کے حوالے س بریفنگ بھی مانگ لی ہم نے فوج صرف مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے فراہم کرنا تھی نہ کہ کسی جنگ کیلئے منگل کو نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کل سینٹ میں ڈیفنس منسٹر نے بتایا کہ ہے انہوں نے سعودی عرب میں ایک ہزار فوجی بھیجے ہیں اور جو گزشتہ اجلاسوں میں فیصلے کئے تھے وہ ان کو بلڈوز کیا گیا ہے ہمیں شک ہے کہ ہماری فوج یمن کی جنگ کا حصہ بنے گی ہماری فوج کیوں سعودی عرب گئی وفاقی وزیر بتائیں کہ وہ ایوان کو اعتماد میں کیوں نہیں لینا چاہ رہے ہیں سعودیہ کے ساتھ بھی معاہدہ ہے ہم صرف مذہبی جگہوں کے لئے فوج بھیجیں گے لیکن ان کی جنگ کیلئے نہیں بھیجیں گے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ میں آج ہی وزارت دفاع کو خط لکھتا ہوں کہ وہ ایوان کو اعتماد میں لیں اور تمام صورتحال بارے ایوان زیریں کے اراکین کو آگاہ کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :