ایکٹ 74کی اصل حالت کی بحالی ہی آزادکشمیر کے مسائل کا حل ہے مسلم کانفرنس

منگل 20 فروری 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویڑن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایکٹ 74کی اصل حالت میں بحالی ہی آزادکشمیر کے مسائل کا حل ہے ،آئینی ترامیم کے مسودے کو چھوڑ کر محض کشمیر کونسل ختم کرنے کا راگ الدینا سیاسی نمبر سکورینگ ہے۔منگل کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایکٹ 74کی اصل حالت میں بحالی ہی آزادکشمیر کے مسائل کا حل ہے ،آئینی ترامیم کے مسودے کو چھوڑ کر محض کشمیر کونسل ختم کرنے کا راگ الدینا سیاسی نمبر سکورینگ ہے۔

بیان کے مطابق آزادکشمیر کے آئین میں ترامیم پر سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں،کشمیر کونسل سے بھی شکایات جائز ہیں،اسی دارے کا مجموعی کردار عوام کے حق میں نہیں رہا ،اس کے باوجود بڑے فیصلوں کیلئے درکار مشاورتی عمل کو پورا کرنا ضروری ہے،ہماری جماعت ان مسائل پر کھل کر بات کرتی رہی ہے ،مسلم کانفرنس اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے آزادکشمیر کو میونسپل کمیٹی سے ایک حکومت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ا ب بھی ہم اسی تشخص کا بھرپور دفاع کریں گے ،بیان میں کہا گیا کہ حکومت مشاورتی عمل کی تکمیل کے بغیر یکطرفہ فیصلہ نہ کرے اس سے نئی سیاسی کشکمش شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔۔