کشمیر یوں کا قاتل مودی ہے،درندگی کرکے بہادری نہ دکھائیں،کنٹرول لائن پر قبرستان بنا دیں گے

عالمی برادری کو بھارتی فورسز کی درندگی کیوں نظر نہیں آرہی،بھارتی فوج کی جانب سے بچوں کی وین کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے،نئی دہلی کبھی اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیںہوگا،ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے اور معصوم کشمیریوںپر گولہ باری بند کرے،کشمیری نڈر اور جرات مند ہیں،مودی اور بزدل فوج یہ سن لے کے کشمیری قوم گولیوں سے ڈرنے والے نہیں، جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس موومنٹ محترمہ بختاور مشتاق پراچہ کی بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

منگل 20 فروری 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) جنرل سیکرٹری ہیومین رائٹس موومنٹ خواتین ونگ آزادکشمیرمحترمہ بختاور مشتاق پراچہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ دنیا کو کیوں نظر نہیں آتی ،کشمیر یوں کا قاتل مودی ہے،اس کیخلاف کارروائی کی جائے ،اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے‘آئے روز لائن آف کنٹرول پر نہتے اور معصوم شہریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کی جانی والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جہاں معصوم شہری شہید ہورہے ہیں وہی پر شہریوں کے املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو جنرل سیکرٹری ہیومین رائٹس موومنٹ خواتین ونگ آزادکشمیرمحترمہ بختاور مشتاق پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ذہین کا مالک انسان ہے، کشمیر میں بھارتی درندگی دنیا کو کیوں نظر نہیں آرہی،عالمی برادری کس چیز کا انتظار کر رہی ہے،اقوام متحدہ کو بھارتی فورسز کی درندگی کا نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے سکول وین کو نشانہ بنانا زندگی کی بدترین مثال ہے،بھارت کبھی بھی اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیںہوسکتا،بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے اور معصوم کشمیریوںپر گولہ باری بند کرے۔

(جاری ہے)

کشمیری نڈر اور جرات مند ہیں وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں،محترمہ بختاور مشتاق نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہوں، بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کونشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے روزکنٹرول لائن پر سیز فائر لائن کیخلاف ورزیاں کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے،بزدل ہجڑوں کی فوج کنٹرول لائن پر مقیم سول آبادی کو نشانہ بناکر بہادری کا مظاہرہ کرتی ہے،مودی اور اس کی بزدل فوج یہ سن لے کے کشمیری قوم گولیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں۔

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے،جس کی قاتل افواج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے بلکہ کنٹرول لائن پر واقع سول آبادی کو بھی نشانہ بنا کر خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔