غیر ملکی درآمد شدہ گاڑیاں سالانہ 60 ارب روپے کی ڈیوٹی حکومت کو دیتے ہیں ،رشید گوڈیل

منگل 20 فروری 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) رشید گوڈیل نے کہا کہ غیر ملکی درآمد شدہ گاڑیاں سالانہ 60 ارب روپے کی ڈیوٹی حکومت کو دیتے ہیں اور اب 9000 سے زائد گاڑیاں پورش پر کھڑی ہیں ان کو فوری طور پر ان گاڑیوں پر پابندی ختم کرے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم راہنما رشید گوڈیل نے کہا کہ پورٹ پر 9000 سے زائد گاڑیاں پڑی ہیں اور سالانہ 60 ارب روپے کے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں جن کمپنیوں کو یہاں گاڑیاں بنانے کی اجازت دی ہے لیکن وہ بھی مہنگی گاڑیاں بیچتے ہیں اورحکومت 250 فیصد ڈیوٹی وصول بھی کرتی ہے یہاں بننے والی گاڑیوں سے حکومت کو زیادہ ٹیکس بھی وصول نہیں ہوتے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :