پیپلزپارٹی کا سندھ کوفصلوں کے لئے پانی نہ ملنے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار

منگل 20 فروری 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پیپلزپارٹی نے مارچ کے پہلے ہفتے میں سندھ کو صرف پینے کے پانی کے علاوہ فصلوں کے لئے پانی نہ ملنے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی راہنما منور تالپور نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلہ میں پانی ہے ۔ چیف آفیسر سکھر بیراج نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں پانی کا لیول صفر ہو گا اور صرف آپ کو پینے کا ہی پانی ملے گا ۔ کوٹری اور گڈو بیراج پر پانی ہی نہیں ہے ۔ ڈیمز میں صرف دو ہفتوں کا پانی ہے اس کے بعد کیا ہو گا ۔ سندھ کو صرف پینے کا پانی ملے گا اور ہمارے پاس فصلوں کا پانی نہ ہوگا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :