Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا

منگل 20 فروری 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاسآج (بدھ کو) اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں حالیہ خطاب پر تبادلہ خیال اورپارلیمان میں تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں حکومتی جماعت کی جانب سے آئین میں ترمیم کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات