دارلحکومت مظفرآباد میں مختلف گرو پ متحرک ، کراچی جیسی وارداتیں روز کا معمول بن گئی

خواتین سے پرس چھیننے سمیت مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ،پولیس تاحا ل گرفتار نہ کرسکی

منگل 20 فروری 2018 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) دارلحکومت مظفرآباد میں مختلف گرو پ متحرک ، کراچی جیسی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ،ْ ،خواتین سے پرس چھیننے سمیت مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ،پولیس تاحا ل گرفتار نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآبا د، لاری اڈہ ، بینک روڈ،تانگہ اسٹینڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ، لوئر پلیٹ ، اپر اڈہ سمیت دیگر مقامات پر خواتین سے پرس چھیننے کے علاوہ بینکوں میں جانیوالی سادہ لوح خواتین سے رقم چھیننے اور رات کو باہر سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ رو ز بروز بڑھ گیا جبکہ مظفرآباد میں کراچی جیسے حالا ت پیدا ہوگئے جس کے باعث شہری موبائلوں نقدی اور زیورات سے بھی محروم ہوگئے دوسری جانب محکمہ پولیس اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی جو کہ محکمہ پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، شہریوں نے ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظفرآباد میں کراچی جیسے حالات پیدا کرنے والے گروہ کا فوری طور پر خاتمہ کرکے عوام کو نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :