جب بھی کسی چور یا اُچکا کی بات ہوتی ہے تو مریم نواز اپنے بابا پر لے لیتی ہے، اعتزاز احسن

نواز شریف اور مریم نواز گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ، تشویشناک بات یہ ہے وزیراعظم خاقان عباسی بھی اس کا حصہ بن گئے ، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 20 فروری 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بڑی تشویشکی بات ہے کہ جب بھی کسی چور یا اُچکا کی بات ہوتی ہے تو مریم نواز اپنے بابا پر لے لیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں مگر قابل تشویش بات یہ ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ کچھ درباری جو کہ اس کا حصہ تھے ماموں چاچوں کو ٹرک سے اتار کر سڑک پر پھینک دیا گیا ہے کیونکہ وہ نواز شریف کے ساتھ ملکر بڑھ چڑھ کر گالم گلوچ بریگیڈ میں حصہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی چور و اُچکا یا ڈاکو کا ذکر کیا جاتا ہے تو مریم نواز فورً اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہے جب کہ چیف جسٹس نے تو صرف پوچھا تھا کہ کیا کوئی چور ڈاکو پارٹی کا صدر بن سکتا ہے اسی پر راہول گاندھی یا مودی نے نہیں کہا کہ ہمیں چور کہا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو لگ رہا ہے انہیں کسی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے