ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 20 فروری 2018 16:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ برآمدی طلب میں اضافے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 0.4 فیصد بڑھ کر 2515 رنگٹ (646.70 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 28608 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔۔