اسرائیل کا مصر کو قدرتی گیس کی فراہمی کا 15 ارب ڈالر مالیت کا 10 سالہ معاہدہ

منگل 20 فروری 2018 16:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) اسرائیل نے مصر کو قدرتی گیس کی فراہمی کے 15 ارب ڈالر مالیت کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت وہ مصر کو 2.26 ٹریلین مکعب فٹ قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مصر کی گیس کمپنی ڈولفنز کے ساتھ معاہدے پر اسرائیلی ڈیلک اور امریکی ہمنوا کمپنینوبل انرجی نے دستخط کیے جس کے تحت یہ دونوں آئندہ دس سال کے دوران مصری کمپنی ڈولفنز کو دس برس کے دوران 2.26 ٹریلین مکعب فٹ گیس فراہم کریں گی، منصوبے کی کل مالیت 15 ارب ڈالر ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے 2016 میں اردن کو قدرتی گیس کی فراہمی کے 10 ارب ڈالر کے 15 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت اسے 8.5 ملین مکعب میٹر (300 ملین مکعب فٹ)قدرتی گیس یومیہ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔۔