کامرس نیوز*

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں بہتری

منگل 20 فروری 2018 16:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں معمولی بہتری رہی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 1.1 ین بڑھ کر 182.6 ین (1.71 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کے لیے خام ربڑ کے سودے 0.7 امریکی سینٹ کم ہوکر 143.60 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔چائنہ مارکیٹ نئے قمری سال کے باعث بند رہی۔۔