حقیقی واقعے پر مبنی فلم چیپا کوئیڈک، نیا ٹریلر آگیا

سنسنی خیز مناظر پر مبنی یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہالی ووڈ بائیو گرافیکل کرائم ڈرامہ فلم چیپا کوئیڈک کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوہن کررن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق امریکی سینیٹر ٹیڈ کینیڈی کی وجہ سے پیش آنے والے ایک کار حادثے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہو جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار جیسن کلارک، کیٹ مارا، ایڈ ہیمس، بروس ڈرن، ٹیلر نیکولس، جوہن فیور اور تامارا ہیکی سمیت دیگر شامل ہیں۔مارک سیارڈی اور کرس کولز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر پر مبنی یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :