پیئرس بروسنن کی فلم سپننگ مین اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) سابق جیمز بانڈ کا کام وہی جاسوسی لیکن روپ نیا، اداکار پیئرس بروسنن کی فلم سپننگ مین اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکار پیئرس بروسنن فلم سپننگ مین میں ایک بار پھر جاسوسی کرتے نظر آئیں گے۔ بروسنن نے فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جو نفسیات کے ایک پروفیسر کی بیٹی کے غائب ہو جانے کے معاملے کی تفتیش کرتا ہے۔اداکار گائے پیرس اور اوڈیا رش نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم اپریل میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :