شاہ رخ خان کے مشہور گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی دھوم جرمنی پہنچ گئی

یہ گانا 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا ٹائٹل سانگ ہے

منگل 20 فروری 2018 16:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) بالی ووڈ کے کنگ خان کے مشہور گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی دھوم جرمنی پہنچ گئی، برلن فلم فیسٹیول کے دوران جرمن فنکاروں نے گانے کی دھن پیش کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے فلمی کرئیر میں اب تک کئی اعزاز حاصل کر چکے ہیں جن کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں نظر آنے والے ان جرمن فنکاروں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کنگ خان کے مشہور گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی دھن پیش کر کے وہاں موجود افراد کی خوب داد سمیٹی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فلم فیسٹیول کے دوران جرمن آرکسٹرا کی ٹیم نے پیش کی جس پروہاں موجودبھارتی سنیما کی نمائندگی کرنے والے ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹر پیغام دیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ گانا 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا ٹائٹل سانگ ہے جسے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :