زرین خان زیادتی کی دھمکی دینے والے شخص پر برس پڑیں

منگل 20 فروری 2018 16:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے مداح پر برس پڑیں یہاں تک کہ اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے دی۔اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ویر کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی نامور اداکارہ زرین خان کا کیریئر ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، دیگر اداکاراں کے مقابلے میں زرین خان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے لہذا ان کے وزن کو بھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے بولڈ کردار ادا کیے جس کے باعث کئی بار انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی صارفین نے ان کے لیے نازیبا تبصرے بھی کیے۔سوشل میڈیا پر فنکاروں کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جسے ٹرول کہا جاتا ہے، ٹرول کا شکارعام طور پر اداکارائیں بنتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے مختصر لباس پہننے کے ساتھ مختلف وجوہات کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے کئی بار تو یہ تبصرے اتنے نازیبا ہوتے ہیں کہ ان سے اداکاراں کو شدید تکلیف پہنچتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے بھارتی ٹی وی پر نیا شوٹرول پولیس شروع کیا جارہا ہے جس میں ان تمام لوگوں کو مدعو کیا جائے گا جو سوشل میڈیا پر فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق نازیبا تبصرے کرتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :