Live Updates

عمران خان آپ جج کی مخالفت یاحق میں سڑکوں پرنہیں نکل سکتے،فضل الرحمن

اب سیاستدانوں کوعدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے،پھر ججوں کوسڑکوں پرگھسیٹا جائےگا،جج کوفریق بنانا قومی سطح کاجرم ہے۔عمران خان کے سڑکوں پرنکلنے کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 فروری 2018 15:55

عمران خان آپ جج کی مخالفت یاحق میں سڑکوں پرنہیں نکل سکتے،فضل الرحمن
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری 2018ء) : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان آپ جج کی مخالفت یاحق میں سڑکوں پرنہیں نکل سکتے، اب سیاستدانوں کوعدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے،پھر ججوں کوسڑکوں پرگھسیٹا جائے گا،جج کوفریق بنانا قومی سطح کاجرم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سڑکوں پرنکلنے سے متعلق بیان پراپنے ردعمل میں کہاکہ کسی مسئلے میں کسی جج کوفریق بنانا قومی سطح کاجرم ہے۔

جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیاجاسکتا ہے۔لیکن اس کے باوجود عمران خان آپ جج کی مخالفت یا حق میں سڑکوں پرنہیں نکل سکتے۔انہوں نے کہاکہ اب سیاستدانوں کوعدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔اگر آپ سڑکوں پرنکلے توپھر ججوں کوسڑکوں پرگھسیٹا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس شخص کوسیاسی اقدار کا پتا نہ ہووہ اس طرح کی باتیں کرتاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات