چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کور کمیٹی کی کا اجلاس 22 فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

منگل 20 فروری 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صد ر،چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کور کمیٹی کی کا اجلاس 22 فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں مجوزہ آئینی ترامیم، کشمیر کونسل کے خاتمہ یا دائرہ کار میں تبدیلی، آزاد کشمیر حکومت اور قانون ساز اسمبلی کو مزید با اختیار بنانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے تجاویز اور متفقہ موقف آپنانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے کشمیر کونسل ایشو پر ابھی تک باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے البتہ پارٹی راہنماوں کے انفرادی بیانات پرنٹ میڈیا میں آے ہیں۔ اجلاس کے بعد چوہدری لطیف اکبر اور کور کمیٹی پارٹی کی طرف سے تجاویز اور موقف میڈیا کے سامنے رکھے گی۔اجلاس میں صرف کور کمیٹی کے آراکین ہی شرکت کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :