آزادکشمیر یونیورسٹی میں 2روزہ کشمیر کلچرل فیسٹیول آج شروع ہو گا

منگل 20 فروری 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)جامعہ کشمیر میں 2روزہ کشمیر فیسٹیول آج سے شروع ہو گا ،سالانہ فیسٹیول میں رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جائیں گے،ادارہ مطالعہ کشمیر اور اسٹیڈیز فورم نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،دو روزہ فیسٹیول میں وائس چانسلر ،ڈین ،پرنسپل افسران ،طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،اس موقع پر کشمیری ثقافت کی بھرپور عکاسی ہو گی ،صدر کشمیر اسٹیڈیز فورم سردار مدثر نواز،جنرل سیکرٹری مہر علی شاہ کے مطابق ڈائریکٹر ادارہ مطالعہ کشمیر عنبرین خواجا کی سرپرستی میں شعبہ اردو کے تعاون سے منعقدہ فیسٹیول میں کشمیر سیمینار ،بیت بازی ،شعرو شاعری ،کشمیری واک ،قوالی کے علاوہ سٹالز بھی لگائے جائیں گے جس میں کشمیری ثقافت کی بھرپور عکاسی ہو گی ۔