مظفرآباد ،پولیس چوری شدہ گاڑی برآمد نہ کر سکی

منگل 20 فروری 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) مظفرآباد پولیس چوری شدہ گاڑی برآمد نہ کردسکی ،27جنوری کو منگ عمر خان سے چور رات کی تاریکی میں سرکاری معلم کی گاڑی لے اڑے ،راجا مہتاب خان نے گاڑی نمبر 1795 کی گمشدگی رپورٹ تھانہ پولیس سٹی میں درج کروائی ، پولیس نے تفتیش شروع کی مگر ایک ماہ بعد بھی تفتیش مکمل نہ ہو سکی ،پولیس کی روایتی بے حسی کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :